عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے فیصل آباد میں سترہ منزلہ کیک کاٹا گیا


  فیصل آباد (24 نیوز): عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے امین پور بنگلہ میں 63 من وزنی اور سترہ منزلہ کیک کاٹا گیا، کیک کاٹنے کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فیصل آباد کے علاقے امین پور بنگلہ میں 63 من وزنی اور سترہ منزلہ کیک کاٹا گیا، کیک کاٹنے کی تقریب میں ہزاروں عاشقان رسول  نے شرکت کی، کیک کاٹنے کے بعد ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

سرورِ کونین، رحمت اللعالمین، آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن کل ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔