کینال روڈ پر بیجنگ انڈرپاس کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں


 لاہور (24 نیوز): کینال روڈ پر بیجنگ انڈرپاس کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری، افتتاحی مونومنٹ تیار کرلیا گیا، بیجنگ انڈرپاس کا بورڈ بھی آویزاں، بورڈ پر پاکستان اور چین کے جھنڈے بنائے گئے ہیں۔

 

پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار '' بیجنگ انڈرپاس'' افتتاح کیلئے بلکل تیار ہے ، کینال روڈ پر بننے والا بیجنگ انڈپاس لاہور شہر سمیت پورے صوبہ پنجاب کا سب سے طویل ترین انڈرپاس ہے ، انڈرپاس کا افتتاح ہفتے کو متوقع ہے ، افتتاحی تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ، بیجنگ انڈرپاس کا شاندار افتتاحی مونومنٹ تیار کرلیا گیا، بیجنگ انڈرپاس کا بورڈ آویزاں کردیا گیا جس پر پاکستان اور چین کے جھنڈے بنائے گئے ہیں۔

 

ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر حبیب کنسٹرکشن سروسز نے ایک اعشاریہ تین کلومیٹر طویل انڈر پاس صرف ایک سو پچیس دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ۔ وزیراعلیٰ کے متوقع افتتاح کے باعث سیاسی بینر بھی انڈر پاس پر آویزاں کردیئے ہیں ۔ پی ایچ اے کی جانب سے ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے جبکہ بیجنگ سے منگوائے گئے سپیشل مصنوعی پتوں سے انڈر پاس کی دیواروں کو سجایا جارہا ہے۔