فضائی سفر کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری


 لاہور (24 نیوز): پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے طلبا کے لئے ڈسکاؤنٹ ٹکٹ جاری کر دیا۔

 

پی آئی اے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سفر کرنے والے طلبا کو 15 فیصد رعایت ہو گی، بیرون ملک سفر کرنے والے طلبا وطلبات کو 17 فی صد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، طلبہ اپنا سٹوڈنٹ کارڈ دکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

پی آئی اے کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز 28 نومبر سے شروع کر دیا گیا۔