غیر مرد کے عشق میں مبتلا چار بیٹیوں کی ماں، ممتا بھول گئی

غیر مرد کے عشق میں مبتلا چار بیٹیوں کی ماں، ممتا بھول گئی


  فیصل آباد (24 نیوز): بے حس ماں عدالت میں بچوں کو روتا بلکتا چھوڑ گئی، ماں کی جدائی میں بیٹیوں کی چیخ و پکار اور سسکیاں بھی اس کا دل نہ پگھلا سکیں۔

 

تفصیلات کے مطابق غیر مرد کے عشق میں مبتلا چار بیٹیوں کی ماں بے حس ہوگئی، بچیوں کو روتا سسکتا اور بلکتا چھوڑ کر آشنا کے ساتھ چلتی بنی۔ 8 سالہ کرن اور 5 سالہ سویرا نے جب ماں کا کسی غیر مرد کے ساتھ جاتے دیکھا تو وہ بھی اپنی ماں کو بلاتی اور چیخ و پکار کرتی رہی، لیکن ظالم ماں کو اپنی بچیوں پر رحم نہیں آیا۔

نشات آباد کا رہائشی افتخار احمد اپنی چار بیٹیوں کے ہمراہ سیشن کورٹ کے باہر لاچار اور بیچارگی کی تصویر بنا اپنی بیوی کو کسی غیر مرد کے ساتھ جاتا دیکھتا رہ گیا، مگر کچھ نہ کر سکا۔ 24 نیوز کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کی بیوی رانی لیاقت نامی شخص کے ساتھ اپنی 4 بچیوں اور شوہر کو چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے چلی گئی ہے، جبکہ 8 سالہ کرن نے روتے ہوئے کہا کہ میرے ابو کے کام پر جانے کے بعد ہم بچے کس کے پاس رہیں گے۔