شہدا کی قربانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو پختہ کیا: آرمی چیف


  اسلام آباد (24 نیوز): آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر دہشتگردی کو ختم کریں گے، ہمارے شہدا کی قربانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو پختہ کیا ہے، ایسے بزدلانہ واقعات ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید میجر محمد اسحاق کے گھر گئے اور شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شہید میجر اسحاق کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی قیمت پر دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ شہیدا کی قربانیاں سہزی صفحات کا حصہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر لاہور لیفیٹننٹ جنرل عامر ریاض بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔