باغی ایک بار پھر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کو تیار

باغی ایک بار پھر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کو تیار


 ملتان (24 نیوز): روٹھے پھر ماننے کو تیار، باغی کی ایک بار پھر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا قوی امکان ، یہ اعلان مخدوم جاوید ہاشمی کی میاں نواز شریف سے ملاقات پر کیا جائے گا۔

 

میاں نواز شریف اور مخدوم جاوید ہاشمی کی 4 دسمبر کو جاتی امرا میں ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ آئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔

 

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد باغی این اے 149 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی خواہش کا اظہار بھی کریں گے۔ عمران خان کی پارٹی چھوڑنے کے بعد جاوید ہاشمی بارہا اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ نواز شریف ہی ان کے لیڈر ہیں۔