عوام ہوجائیں ہوشیار،مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے کو ہے تیار

عوام ہوجائیں ہوشیار،مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے کو ہے تیار


اسلام آباد(24نیوز)  مہنگائی کےہاتھوں  ستائےعوام پر حکومت  نے ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی ، حکومت آئی ایم ایف کی ایک اورشرط ماننےکو تیار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر تیار ی شروع کردی،ایک اور شرط ماننے کی تیار ی کرلی، اس شرط میں  گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانے کا امکان ہے، سوئی نادرن نےگیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی سمری اوگرا کوبھجوادی، جس کو مد نظر رکھتے ہو ئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا ئے گا، ذرائع کے مطابق  گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے 91ارب روپے کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔

جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے اوگرا کو بھجوای جانے والی سمری میں کہا گیا کہ گیس کی قیمت میں 215 روپے جبکہ ایل این جی کی قیمت میں 103 روپے فی مکعب فٹ اضافہ کیا جائے،  رواں مالی سال کے لیے 91 ارب روپے درکار ہیں، لہذا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے۔