پولیس کی اہم کارروائی، ایم کیو ایم کے کارکن سے اسلحہ برآمد

پولیس کی اہم کارروائی، ایم کیو ایم کے کارکن سے اسلحہ برآمد


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقہ بہادر آباد میں پولیس نے ایک پارک میں چھاپہ مارکرزمین میں چھپایاگیاغیرملکی جدید اسلحہ کا ذخیرہ برآمدکرلیا ، گرفتار ملزم نسیم عرف بلڈر کی نشاندہی پر اسلحہ کی برآمدگی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقہ  بہادرآباد  کے ایک پارک میں کارروائی کرتے ہو ئے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا، ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا  کہ بہادر آباد پولیس نے نسیم عرف بلڈر کو ٹیپوسلطان روڈ پر مقابلہ کے بعد گرفتار کیا، مقابلہ کے بعد گرفتار ملزم نسیم عرف بلڈر کی نشاندہی پر اسلحہ کی برآمدگی ہوئی،17 سال قبل بھی اسی ملزم سے 5 کلاشنکوف سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

 علاوہ ازیں ملزم نسیم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے،   پولیس کی جانب سے کڈنی ہل پارک میں اسلحہ چھپانے کا انکشاف پر کامیاب کارروائی کی گئی،مدفون اسلحہ میں لانگ رینج کی روسی اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی ایک کلاشنکوف اور 4 پستول شامل ہیں، برآمد رائفل ماضی عام طور پر افواج کا پیشہ وارانہ ہتھیار ہے، جو ایک کلومیٹر سے زائد کی رینج تک فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 قبل ازیں ملزم کو سال 2011 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن سے 5 کلاشنکوف سمیت گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزم کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو این آر او کے ذریعے مقدمات ختم ہوئے تو فوری رہائی ملی، ملزم نے11جون 1998کو اورنگی ٹاؤن میں رحمت چوک پر ایک  ڈاکٹر مظاہر علی قریشی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔