امریکہ اور چین  میں تجارتی جنگ تھم گئی ، نیا معاہدہ طے پا گیا

امریکہ اور چین  میں تجارتی جنگ تھم گئی ، نیا معاہدہ طے پا گیا


ارجنٹائن(24نیوز) چین اورامریکاکایکم جنوری کےبعدکوئی نیاٹریڈ ٹیرف عائدنہ کرنےپراتفاق ہوا، جی20 رکن ممالک کے جاری اجلاس میں ورلڈٹریڈآرگنائزیشن میں اور عالمی تجارتی نظام میں موجودخامیاں دورکرنےپر بھی زور دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی20کےرکن ممالک کاورلڈٹریڈآرگنائزیشن میں اور عالمی تجارتی نظام میں موجودخامیاں دورکرنےپراتفاق ہوا، جبکہ ارجنٹینامیں جی20کا 2 روزہ سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا،  اس موقع پر امریکہ اور چین میں اہم معاہدہ طے پایا، امریکی صدر ٹرمپ اور چین کے صدر ژی جن کے درمیان یکم جنوری کے بعد کو ئی نیا ٹیرف عائد نہ کر نے پر بات چیت ہو ئی۔

میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور چین کے صدر ژی جن کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی اس موقع پر دونوں ممالک کے اہم رہنما بھی شامل تھے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کو بھولا کر اچھا کرنے جارہے ہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں جو کشیدگی پائی جاتی ہے اس سے معلامات حل نہیں ہو سکتے لہذا تعلقات  میں بہتری اور خوسحالی کے لئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔

چین کے صدر ژی جن کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں میں تنازعات کا حل دونوں ممالک ڈھونڈ رہے ہیں دو طرفہ تعاون سے ہی امن و خوشحالی ممکن ہے، بیونس آئرس میں امریکہ اور چین کے رہنما ؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری 2019 سے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیرف 10 سے بڑھا کر 25 فی صد کرنے کی دھمکی دی تھی۔