شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


راولپنڈی( 24نیوز ) راولپنڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ بنی کے علاقہ سید پور روڈ پر فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈکا نسٹیبل عارف کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے شرکت کی، ادھر تھانہ بنی پولیس نے سب انسپکٹر مجید کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کردیا گیا۔

گزشتہ رات سیدپور روڈ پر پولیس ناکے پر شہید عارف اور واجد نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روک کر تلاشی لینا چاہی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ہیڈکا نسٹیبل عارف شہید ہو گئے جبکہ واجد زخمی ہوگیا تھا ، ملزمان کہ گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔