"شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں"


لاہور( 24نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور آشیانہ ہاؤ س سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف  سے ان کی اہلیہ تہمینہ دُرانی نے ملاقات کی ،  اہلیہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور آشیانہ ہاؤ س سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف   سے ان کی اہلیہ تہمینہ دُرانی نے ملاقات کی ، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دُرانی نے ملاقات کے بعد ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں ، شہباز شریف کینسر سروائیور ہونے کی وجہ سے لندن میں باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ وغیرہ کرواتے تھے۔

 اسلام آباد میں جو شہباز صاحب کے بلڈ ٹیسٹ ہوئے اُن میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل کیوں نہیں دیا گیا ۔