"حکومت نے 100دن میں صرف بھینسیں نیلام کیں"


لاہور(24نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ 100دن کی کارکردگی صرف ناکامیوں اور مایوسیوں کا ذحیرہ رہی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  حکومت کی 100 دن کی کارروائی مایوس کن رہی ہے، ان دنوں میں بھینسیوں کی نیلامی بڑی کامیاب طریقے سے ہو ئی ہے، گزشتہ روز خان صاحب کا کہنا تھا کہ میں کٹے لوگوں کو دوں گا? مرغیاں فروخت کروں گا? جبکہ سپریم کورٹ کا بھی یہ کہنا تھا  کہ ایسے نیا پاکستان بنے گا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ چپڑاسی کی طر ح آئی جی تبدیل کیے جارہے ہیں، ان کے اپنے وفافی وزیر جو ہمیں طعنے دیا کرتے تھے ان کے اپنے خلاف جے آئی ٹی بنی ہے۔