کراچی میں تعمیراتی کام ، گُرو مندر سے کیپری سینما تک سڑک بند ، متبادل راستہ دے دیا گیا

کراچی میں تعمیراتی کام ، گُرو مندر سے کیپری سینما تک سڑک بند ، متبادل راستہ دے دیا گیا


کراچی(24نیوز) کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا،گرومندر سےکیپری سینما تک ایم اے جناح روڈ کو کل سے ٹریفک کے لئے بند کردیا جائےگا ،  انتظامیہ نےشہریوں کودشواری سے بچانے کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا، ایم اے جناح روڈ پرگرین لائن منصوبہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، نمائش چورنگی پرانڈر پاس کی تعمیر کے آغاز کے لیے گرومندرسے کیپری سنیما تک سڑک کو مکمل طور پربند کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کو شہر کے اہم حصے میں تعمیراتی کام کے باعث مسلسل ٹریفک جام کا سامنا ہے، ایم اے جناح روڈ کا راستہ بند ہونے سے اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔ 

شہریوں کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کے لئے راستے مکمل طور پر بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہےجبکہ دوسری طرف کاروبار بھی بحران کا شکار ہے، دسمبر سے بند ہونے والے راستوں کو اگلے سال ماہ اپریل میں عوام کے لئے جزوی طور پر کھول دیا جائےگا۔