سندھی ثقافت ڈے پر اے ڈی خواجہ کا رقص ، ویڈیو وائرل ہوگئی

سندھی ثقافت ڈے پر اے ڈی خواجہ کا رقص ، ویڈیو وائرل ہوگئی


کراچی(24نیوز) آئی جی موٹرویز اورسابق آئی جی سندھ نے اے ڈی خواجہ نے گلے میں اجرک ڈال کرسندھ ثقافت ڈے پرمنعقدہ تقریب میں خوب رقص کرکے سندھ دھرتی سے اپنی محبت کااظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ثقافت کے ڈے پر آج صوبہ بھر میں مختلف ثقافتی و سماجی تنظمیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، آئی جی موٹرویز اے ڈی خواجہ  نے بھی سندھ سے محبت کااظہار کیا،  اے ڈی خواجہ نے لوک گیت پررقص کرکے سندھی دھرتی سے محبت کااظہارکیا،انہوں نے گلے میں اجرک ڈال کرسندھ ثقافت ڈے پرمنعقدہ تقریب میں خوب رقص کیا۔

اے ڈی خواجہ کی لوک گیت پررقص کی ویڈیو وائرل ہو ئی ہے، جس میں وہ  لوک گیت پررقص کر تے ہو ئے نظر آتے ہیں،  علاوہ ازیں سندھ دھرتی اورسندھ کلچرل سےمحبت کے اظہارپرسندھیوں   نے خراج تحسین بھی پیش کیا۔