گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام جاری


لاہور(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرہاؤس لاہور کی دیواروں کو گرانے کا کام جاری کردیا گیا ، وزیر اعظم نے 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواروں کو ڈھانے کا وقت دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرہاؤس لاہور کی دیواروں کو گرانے کا کام جاری کردیا گیا ہے،  گورنر ہاؤس آنے والی عوام کی سہولت کی کو مد نظر رکھتے ہو ئے یہ اقدام کیا جا رہا ہے ، اس تاریخی ورثے کی  دیواریں گرانے کا اعلان تو کر دیا گیا مگر اس کے پیچھے  جو مسائل ہیں ان کو وفاقی حکومت نے اس کو نظر انداز کر دیا، شہریوں نے بھی حکومت کے اس اقدام کو اچھا نہیں سمجھا ۔

گورنر ہاؤس میں موجود شہریوں کا کہنا تھا  مین عمارت پر جانے کی اجازت نہیں اور حکومت کا دیواریں گرانے کا اقدام اچھا نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دیواریں گرا  کر جنگلے لگا نا مسئلے کا حل نہیں ہیں ، دیواریں ہمیں سکیورٹی  دیتی ہیں کیونکہ اگر ان کو گرا دیا جا ئے گا تو  جنگلوں سے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواروں کو ڈھانے کا وقت دیا ہے۔