شادی کی اختتامی تقریب، فلمی ستاروں نے دپیکا کی لبنانی میکسی پر نظر جما لی

شادی کی اختتامی تقریب، فلمی ستاروں نے دپیکا کی لبنانی میکسی پر نظر جما لی


ممبئی ( 24 نیوز ) اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ   کی شادی کی آخری استقبالیہ تقریب میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں دیپ ویر شادی کی آخری استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔دپیکا نے استقبالیہ تقریب میں لبنانی ڈیزائنر کی ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کی گلیمر میکسی میں جلوے بکھیرے جب کہ رنویر سنگھ نے سیاہ رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ ٹکسیڈوز زیب تن کیا۔

استقبالیہ تقریب میں نامور شخصیات سمیت کرکٹرز اور بالی وڈ فلم نگری کے کئی ستاروں نے شرکت کی جن میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کرینہ کپور، سیف علی خان، ارجن کپور، انیل کپور، جانھوی کپور، ورون دھون، کترینہ کیف اور دیگر شامل تھے۔

امیتابھ بچن نے رنویر سنگھ کے ساتھ مقبول گانوں پر رقص بھی کیا اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی دپیکا کے ساتھ ’چھئیاں چھئیاں‘ پر جلوے بکھیرے۔

یاد رہے دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو' میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos