امریکی ڈرون حملہ، افغان طالبان رہنما

امریکی ڈرون حملہ، افغان طالبان رہنما "ملا منان " مارا گیا


کابل(24نیوز) افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ، افغان طالبان رہنما ملا منان ہلاک ہوگیا۔

ملا منان کا اصل نام ملا عبدالرحیم تھا، پشتونوں کے اسحاق زئی قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور اسے امریکی ڈرون طیارے نے ہلمند کے ضلع نوزاد کے سرگردان بازار میں نشانہ بنایا۔ ملا منان افغان طالبان میں اپنے پاکستان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کافی مشہور تھا اور اسی بنیاد پر وہ چار سال تک پاکستان کی قید میں بھی رہا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملا منان نے اپنے ایک ہزار سے زائد جنگجوؤں کو برابچہ اور آس پاس کے علاقہ میں روانہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی فورسز کو سرحد پر خاردار تار لگانے سے روک دیا اور کئی جگہوں پر پاکستانی فورسز پر حملے بھی کئے ۔

باوثوق طالبان ذرائع نے کہا کہ ملا منان ڈرون حملے کا نشانہ بنے جس کے نتیجے میں اس کے دو ساتھی موقع پر ہی مارے گئے اور ملامنان زخمی ہوئے لیکن آج صبح 10 بجے کے قریب وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ 

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/featured

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔