کینگروز نے شاہینوں کو بدترین شکست دے کر وائٹ واش کردیا

کینگروز نے شاہینوں کو بدترین شکست دے کر وائٹ واش کردیا


ایڈیلیڈ(24 نیوز)کینگروز نے شاہینوں کو بدترین شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔آسٹریلیا کےخلاف دوسری اننگزمیں بھی ٹاپ آرڈر ناکام، کپتان اظہر علی ، امام الحق ،بابراعظم پھر ناکام،شان مسعود اور اسد شفیق نے کینگروز کے خلاف مزاحمت کی، قومی بلے باز آسٹریلوی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 126 رنز درکار ہیں۔کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer