سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100انڈیکس نفسیاتی حد عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100انڈیکس نفسیاتی حد عبور کرگیا


کراچی (24 نیوز) سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ،انڈیکس 39 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں دن کا آغاز ہوتے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا،شروع میں 100انڈیکس میں 200پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جو  کاروبار کے دوران  بڑھ کر 400 سے زائد پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

کاروباری حضرات کا کہنا ہے سٹاک مارکیٹ میں تیزی پاکستان کی معیشت کیلئے نیک شگون ہے،اس سے ملک میں معاشی غیر یقینی کی صورتحال ختم ہونے کا امکان ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer