کراچی، لڑکی کے اغوا، نوجوان کو زخمی کرنے کا واقعہ، تحقیقات میں پیشرفت

کراچی، لڑکی کے اغوا، نوجوان کو زخمی کرنے کا واقعہ، تحقیقات میں پیشرفت


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دعا نامی لڑکی کے اغوا اور نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ، تحقیقات کادائرہ وسیع کردیاگیا۔ پولیس کےمطابق گاڑی میں پانچ ملزم سوارتھے۔ ایک نے ماسک سے چہرہ ڈھانپ رکھاتھا۔

کراچی میں ہفتے کی رات کارسوارملزمان دعا نامی لڑکی کو اغوا اورنوجوان حارث کو زخمی کرکے فرارہوگئے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کےخول کی فرانزک رپورٹ آج موصول ہوگی۔ملزمان کس راستے سے آئے اورفرار ہوئے۔تحقیقات کادائرہ وسیع کردیاگیا۔ جیو فینسنگ کا عمل بھی تیز کردیاگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ جس گاڑی میں لڑکی کو اغوا کیا گیا اس میں پانچ ملزم سوار تھے،ایک نےچہرے کوماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔ شبہ ہے دعا اس لڑکے کوجانتی تھی۔ ذرائع کےمطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی سے مشابہت رکھتی گاڑی ستائیس نومبرکو پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سےچھینی گئی جس کامقدمہ بھی درج ہے۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان حارث کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔حارث کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ کسی ملزم کو نہیں پہچانتا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔