جنگی میدان میں بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا

جنگی میدان میں بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا


نئی دہلی (24 نیوز)جنگ  کے میدان میں بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارت کا اگنی ون اور ٹو کے بعد جوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا رات کی تاریکی میں کیا گیا پہلا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا لیکن اچانک اس نے غیر معمولی طور پر برتاؤ کرنا شروع کیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگنی 3 میزائل پر ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری ہتھیار  کے ساتھ 3 ہزار سے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تجربہ بھارتی ریاست اڈیشا میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی اگنی 1 اور اگنی 2 اپنے آزمائشی مرحلے میں ناکام ہوئے تھے اور اب اگنی 3 کے تجربے میں بھی بھارتی سائنسدانوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer