سرگودھا اور پتوکی میں دو خواتین قتل

سرگودھا اور پتوکی میں دو خواتین قتل


سرگودھا ، پتوکی (24نیوز) سرگودھا اور پتوکی میں دو بچوں کی ماں اور گھر کی واحد کفیل خاتون کو قتل کر دیا۔ پتوکی ٹول پلازہ کے قریب سے سویرا کی بوری بند لاش مل گئی۔

سرگودھا میں دو بچوں کی ماں اور گھر کی واحد کفیل نگہت کو قتل کر دیا.  سرگودھا نگہت کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا.  نگہت اور آصف نے بارہ سال قبل پسند کی شادی کی تھی.  تین روز گزرنے کے باوجود قاتلوں کا سراغ نہ لگ سکا.خاتون کو قتل کرنے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔

دوسری جانب پتوکی کے رہائشی دو ملزمان نے گزشتہ روز خاتون سویرا کو اغوا کر کے بے دردی سے قتل کر دیااور ٹول پلازہ بائی پاس کے قریب سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔  ملزمان نے خاتون سویرا کی شہ رگ پر چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ مقتولہ سویرا کے بھائی ناصر ولد بشیر احمد نے ایک روز قبل ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی کو درخواست دی کہ ملزمان زبیر احمد ،ظہور احمد اور دو نا معلوم افراد میری ہمشیرہ کو کار میں زبردستی اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔