شکست کے باوجود یاسر شاہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

شکست کے باوجود یاسر شاہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز


ایڈیلیڈ (24نیوز) پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست تو ہوگئی لیکن قومی اسپن باولر نے عمدہ بیٹنگ کر کے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز قائم کرلیا۔ 

شکست کے باوجودپاکستان کے لیے اعزاز، یاسرشاہ کا نام ایڈیلیڈگراؤنڈ پربہترین اننگزکھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل کرلیا۔ یاسرشاہ کا نام اعزازی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیاگیا جس پریاسر شاہ بھی کافی خوش دکھائی دئے۔واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میںیاسر شاہ نے مشکل وقت میں بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے تھے۔ 

اس سے پہلے ایڈیلیڈ کے گراونڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں آصف اقبال ، ظہیر عباس، عمران خان اور وسیم اکرم کا نام اعزازی لسٹ میں شامل ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔