اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تھوڑا مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 155 روپے 28 پیسے ہو گئی۔ یورو کی قدر بھی 10 پیسے بڑھ کر 171 روپےاور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 6 پیسے بڑھ کر 200 روپے 35 پیسے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 155 روپے 40 پیسے رہ رہی، یورو کی قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 171 روپے 80 پیسے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے سستا ہو کر 201 روپے کا رہ گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer