آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ

 آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ


سرگودھا (24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا، ایف 16 طیارے کی اڑان بھی بھری۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس دوران ایف 16 طیارے کی پروازکی گئی، آرمی چیف بھی سوارتھے۔ ایئرچیف نے خود بھی ایف 16 طیارے کی پرواز کی۔ دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں بلند ہوکر جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

دونوں طیاروں نے دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اورجذبے کو سراہا۔ ائیر چیف نے دورہ کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ تربیتی اور آپریشنل امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے رابطَے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer