امریکا اور چین میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج

امریکا اور چین میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج


(24 نیوز) امریکا اور چین میں شدید برف باری نے زندگی مفلوج کرکےرکھ دی،  کئی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا۔

امریکاکی شمالی اورمشرقی ریاستیں شدیدبرف باری اور بارشوں کی زدمیں ہیں۔ ریاست اوریگون میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔طوفان کے باعث آٹھ سوسےزائدپروازیں منسوخ جبکہ ساڑھے چھ ہزار پروازیں تاخیرکاشکارہیں۔ نیویارک میں برف باری کی وجہ سےاسکول اورتعلیمی ادارےبندکردیئےگئے۔میری لینڈ میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

دوسری جانب چین کے مختلف علاقوں میں بھی شدید برف باری ہورہی ہے، دیوار چین بھی برف سے ڈھک چکی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer