مختلف ممالک کے کمرشل اتاشیوں کے رہائشی سکینڈل بے نقاب


اسلام آباد(24نیوز )ایف آئی اے کی تحقیقات میں دوہری اکاموڈیشن کا سکینڈل بے نقاب ہوا۔ مختلف ممالک میں تعینات ہونے والے کمرشل اتاشی دوہری رہائش کلیم کرکے سالانہ کروڑوں روپے وصول کررہے ہیں،، ایف آئی نے دفتر خارجہ سے دوہری رہائش رکھنے والے ان کمرشل اتاشیوں کی تفصیل مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 250 سے زائد اعلی افسر بیرون ممالک تعینانی کے دوران دوہری اکاموڈیشن کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے نیویارک میں تعینات کمرشل اتاشی مرید رحمون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،، بیرون ملک تعینانی کے دوران مرید رحمون نے سیکٹر ایف سیون تھری میں سرکاری گھر کے ساتھ ساتھ نیویارک میں ماہانہ 5300ڈالر رہائش مد میں تین سال تک وصول کئے۔
دفتر خارجہ۔ اکاونٹس۔ آڈٹ اور اوورسیز پاکستانیز وزارت کی خاموشی کی اور مبینہ ملی بھگت کے باعث ایسے افسروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ دوسری جانب سائبر کرائم کے ڈائریکٹر کیپٹن شعیب نے بااثر اعلی افسر کو کلین چٹ دے ڈالی۔ اورقومی خزانہ لوٹنے عالے کرپٹ عناصر کو سامنے لانے کی بجائے ۔