نواز شریف، مریم نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ،بحث جاری


اسلام آباد(24نیوز)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ سماعت کے دوران بیرون ملک مقیم 2 گواہوں کے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے پر بحث جاری ہے۔
سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت 6 فروری کو ہوگی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ سماعت پر نیب کے ضمنی ریفرنس کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی تاہم اب نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسسز میں نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے نئی حکمت عملی کے تحت شریف خاندان کے خلاف پہلے سے دائر ریفرنسز کی ری ڈرافٹنگ شروع کر دی گئی۔

اظہر تھراج

انٹرنیشنل ریلشنزمیں ایم فل ،صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں