برطانیہ: فینز بری پارک مسجد کے باہر مسلمانوں کو کچلنے والے مجرم کو آج سزا سنائی جائے گی

برطانیہ: فینز بری پارک مسجد کے باہر مسلمانوں کو کچلنے والے مجرم کو آج سزا سنائی جائے گی


لندن(24نیوز) برطانیہ میں فینز بری پارک کی مسجد کے باہر مسلمانوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم ڈیرن اوسبورن پر اقدام قتل کا جرم ثابت ہوگیا، سزا جمعے کو سنائی جائے گی۔
لندن میں دہشت گرد حملے کی سماعت کے دوران جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ملزم ڈیرن اوسبورن آن لائن انتہاپسند پروپیگنڈے سے متاثر تھا اور حملے میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو مارنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں فینزبری پارک مسجد حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 12زخمی ہوئے تھے۔