امریکہ: 15 سالہ طالبہ نے کلاس روم میں فائرنگ کر دی


واشنگٹن(24نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس میں 15 سالہ طالبہ نے کلاس روم میں فائرنگ کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 4 طالب علموں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقع کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اسکول پہنچ گئی اور اسکول کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فائرنگ کرنے والی 15 سالہ طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 4 طالب علموں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں