سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کراچی کے ہاشمی پر ’’نہال‘‘ہوگئی


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سینیٹر نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ سے سزا اور گرفتار ی پر جذباتی ہوگئی ہیں انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کی پروفائل تصویر ہی تبدیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سینیٹر نہال ہاشمی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا کوئی عدالت ساٹھ ججوں کو بچوں سمیت گھروں میں قید کرنے والے،بالوں سے پکڑ کرچیف جسٹس کو گھسیٹنے والے کے ساتھ یہی سلوک کرنیکی ہمت رکھتی ھے؟انہوں نے نہال ہاشمی کی قید کے دوران اپنی ڈی پی نہ تبدیل کرنے کا عہد بھی کیا ہے۔
یاد رہے جمعرات کوسپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی سزاسنائے جانے کے بعدنہال ہاشمی کوسخت سکیورٹی میں سینٹرل جیل اڈیالہ لے جایاگیا۔جہاں انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیاکہ وہ دل کے عارضے میں مبتلاہیں اورتقریباً تین ماہ قبل انہوں نے تین سٹنٹ ڈلوائے ہیں، اخبار کاکہناہے کہ نہال ہاشمی اپنے میڈیکل کاغذات بھی ہمراہ لائے تھے جوانہوں نے عملے کودکھائے جس کے بعدجیل انتظامیہ نے ایک ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرسے ان کاچیک اپ بھی کرایااوربعدازاں انہیں جیل کے ہسپتال میں داخل کرلیاگیا۔

اظہر تھراج

انٹرنیشنل ریلشنزمیں ایم فل ،صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں