اغواء , تشدد کا مقدمہ درج کرانے پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن معطل کردیا


گوجرانوالہ(24نیوز) وکلاء کی طرف سے اغواء اور تشدد کا مقدمہ درج کرانے پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن معطل کردیا،چنددا قلعہ بائی پاس بلاک کر دیا، ایف آئی آر خارج اور اہلکاروں کورہا ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ریسکیو کی گاڑی کو راستہ نہ دینے پروکیل اور ریسکیو اہلکار کی جھڑپ کا معاملہ طول پکڑ گیا۔اہلکاروں کوتشدد کرنے اور ایف آئی آر  درج کروانے پر ریسکیو اہلکاروں نےچند داقلعہ بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کی گا ڑیاں چند دا قلعہ بائی پاس پر کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی۔انھوں کا کہنا تھا کہ ہمارے اہلکاروں کو کل عدالت میں پیش کرنے کے دوران بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ریسکیواہلکاروں کے مطابق ان کی آواز نہ تو پولیس سن رہی ہے نہ ہی عدالتیں۔پولیس نے من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی۔ چنددا قلعہ بائی پاس پر دھرنا سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔