شکر گڑھ : پولیس نے پھل فروشوں کو دھو ڈالا


شکر گڑھ (24نیوز) پولیس کی غنڈہ گردی،مفت پھل نہ دینے پر پھل فروشوں کی پیٹائی کر ڈالی،مظاہرین کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں پولیس جہاں خود ناانصافی کی آواز ہونی چاہیے وہیں اپنے پیشے کا غلط استمال کرتے ہوئے غریب پھل فروشوں کی دھلائی کر ڈالی۔ پھل فرشوں نے پولیس اہلکاروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تلاشی کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب مظٓاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ دینے کے نام پر غنڈہ گردی بند کرے۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے تشدد کی وجہ پھل مفت ن دینا بھی ہے۔