عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا


اسلام آباد (24 نیوز) خیبر پختونخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر نیب نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیب نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جا وید اقبال نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ رپورٹس کے مطابق عمران خان نے 2حکومتی ہیلی کاپٹرز غیر سرکاری دوروں کے لیے استعمال کیے ۔ عمران خان نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر 22گھنٹے اور دوسراہیلی کاپٹر 74گھنٹے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے مبینہ طور پر اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ۔