افغانستان کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے:ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے:ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(24نیوز) کالعدم تنظیموں کے معاملے پر پاکستان نے ایک مرتب پھر افغانستان کو خبردار کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان کالعدم نتظیموں کے خلاف کارروائی کرے، امریکی انتظامیہ میں کچھ لوگ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی پڑوسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ پاکستان کو پڑوسی ممالک سے بھی یہی توقع ہے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کی پناہ گاہوں کے خاتمے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے خط میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انسانیت سوز مظالم کا احاطہ کیا گیا۔ مجاہدین کو قانون تک رسائی کے بغیر پھانسی دینا اور ماورائے عدالت قتل ہے۔

ترجمان نے کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل طور پر مخالف ہے۔افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک سے تعاون کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔