مسلم لیگ نواز کے ورکرز کنونشن میں کارکن آپس میں گتھم گتھا

مسلم لیگ نواز کے ورکرز کنونشن میں کارکن آپس میں گتھم گتھا


گوجرانوالہ(24نیوز) گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نواز کے ورکرز کنونشن میں کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مریم نواز نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیا، لیکن مریم نوازکی آمد سے قبل ہی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا اورکارکنوں نےایک دوسرے پرلاتیں اورگھونسے چلا دیا۔ جس سے پورے ہال میں بد نظمی ہو گئی۔