کرپشن کیخلاف جنگ لڑنے والے عمران خان خود سرکاری ہیلی کاپٹر کے مزے لے رہے ہیں


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے سرکاری  ہیلی کاپٹرزاستعمال کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا  کو انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹروں میں دورےچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے معاملہ کا نوٹس لےلیا۔

عمران خان کے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹروں میں دورے کاچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے معاملے کا نوٹس لےلیا۔
ترجمان نیب کا کہناہے کہ دوسرکاری  ہیلی کاپٹرز  ایم آئی 17 اور ایکیوریل کاپٹرمجموعی طور پر 74 گھنٹے تک پی ٹی آئی سربراہ کے زیر استعمال رہے۔جن کا کرایہ ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے بنتا ہے۔تاہم اس مد میں صرف اکیس لاکھ سات ہزار ایک سو اکیاسی روپے دیئے گئے ہیں۔
چیرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایت دی ہےکہ وہ اس بات کی انکوائری بھی کریں کہ کیا غیرسرکاری دورے کےلیے سرکاری  ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا سکتے ہیں؟ کیا وزیر اعلیٰ کے پی کے  ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے مجاز تھے یا انہوں نے اختیارات سے تجاوز کیا؟ عمران خان نے کس حیثیت میں  ہیلی کاپٹرز استعمال کیے؟
ترجمان کے مطابق انکوائری کا مقصدسرکاری  ہیلی   کاپٹرز کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے۔