جے ایف 17 تھنڈر سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ


کراچی (24 نیوز) پاک فضائیہ میں جدید ہتھیار کا اضافہ، جے ایف تھنڈر 17 سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ۔ میزائل فائرنگ کا مظاہرہ سومیانی فائرنگ رینج کراچی میں کیا گیا۔

پاک فضائیہ نے ای معرکہ سر کرلیا ، چین کی مدد سے سومیانی فائرنگ رینج میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان ایئر فورس کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر نے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کر کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایک جدید ویپن ٹیسٹ رینج کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے مختلف قسم کے ملکی ساختہ اور غیر ملکی ہتھیاروں کے معیار کو جانچا جائے گا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔