نواز شریف نے رحمان، بھگوان کا فرق ختم کرکے عاشقان رسول کی دل آزاری کی: اشرف جلالی


لاہور (24 نیوز) چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی   نے حلقہ این اے124 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ملک بھر کے تمام حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ نے خادم حسین رضوی کے سامنے امیدوار نہ لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا حلقہ این اے 124کے حوالے سے اہم کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے خود کوکارکنوں سمیت گرفتاری کے لیے پیش کیا لیکن انتظامیہ نے  گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر سے عقیدہ ختم نبوت سے متعلق راجہ ظفرالحق رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو فوری برطرف کرکے اسے سزا دی جائے۔

چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ نے حلقہ این اے124 سے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے دو دفاتر کا افتتاح بھی کردیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے  مٹھائی تقسیم  کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کی مذہبی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کرے گی۔ نواز شریف نے نظریہ پاکستان سے غداری کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھگوان اور رحمان میں کوئی فرق نہ کرکے کروڑوں عاشقان رسول کی دل آزاری کی ہے۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مناواں سے واہگہ بارڈر تک آزادی کشمیر کاررواں چلانے کا اعلان بھی کردیا۔

مزید دیکھیں: