ایبٹ آباد: 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، چاقو کے وار سے زخمی


ایبٹ آباد (24 نیوز) ایبٹ آباد ، خانپور میں نوجوان کی رشتہ دار لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ملزم نے مذاحمت پر لڑکی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد ، خانپور میں چچازاد بھائی نے 15 سالہ کزن کو چاقو کی نوک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے مذاحمت پر لڑکی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی ملزم سفیان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عاصمہ قتل کیس، قبائلی جرگہ کا ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

دوسری طرف سکھن تھانے کی حدود می ایک نامعلوم ملزم نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے اور بچی اپنی بہن کے ساتھ گھر پر اکیلی تھی۔ زیادتی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بچی کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا۔ بچی کو معائنہ کے بعد این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹر نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ معاملے کی مکمل رپورٹ کل آئے گی، ادھر پولیس ابھی تک مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔