عائشہ گلا لئی نے عمران خان کو خیبر پختونخوا کا چور قرار دیدیا


کراچی (24 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج کرنے والی، پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی گلا لئی پارٹی بنانے کا عندیہ دے دیا۔ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کو کے پی کے کا چور قرار دے دیا۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلا لئی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف لفظی محاذ کے ساتھ عملی محاذ کھولنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان پیپلز پارٹی گلا لئی کے نام سے پارٹی بناؤں گی۔ عائشہ گلا لئی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ کو خیبر پختونخوا کا چور قرار دیدیا، جبکہ سانحات کے مقدمات کو ملٹری کورٹس میں چلانے کا مطالبہ کردیا۔