روشنیوں کے شہر میں اندھیر، 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم فرار


کراچی (24 نیوز) روشنیوں کے شہر میں اندھیر مچ گیا، شہر قائد کے علاقہ سکھن میں ایک درندہ گھر میں بیٹھی 8 سالہ بچی سے زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔  سکھن تھانہ کی حدود میں ایک نامعلوم ملزم نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بچی کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے اور بچی اپنی بہن کے ساتھ گھر پر اکیلی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ایبٹ آباد، 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، چاقو کے وار سے زخمی

زیادتی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بچی کو فوری طور جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ بچی کو معائنہ کے بعد علاج کے لیے این آئی سی ایچ منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی۔ جبکہ معاملہ کی مکمل رپورٹ کل آئے گی۔

وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ پولیس ابھی تک مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور بچوں کو گھر پر بالکل بھی اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔