پہلا ٹی ٹوئنٹی، سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقانےپاکستان کو ہرادیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی، سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقانےپاکستان کو ہرادیا


کیپ ٹاؤن(24 نیوز)پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سننسی خیز مقابلے میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نےمقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، پروٹیز  کپتان فاف ڈپلیسی 78 اور  ریزا ہینڈرکس 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 3، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

193 رنز کے تعاقب میں فخر زمان 4 رنز بنا کرجلد پویلین لوٹ گئے،بابر اعظم اور حسین طلعت نے بالترتیب 38 اور 40 رنز کی اننگز کھیلیں، کپتان شعیب ملک 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرکس، موریس اور شمسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ملرکو بہترین فیلڈنگ کی بنیاد پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 کیچز کے ساتھ ساتھ  2 کھلاڑیوں کو رن آؤٹ بھی کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer