فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے،نیہا ککڑ کی ویڈیو وائرل

فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے،نیہا ککڑ کی ویڈیو وائرل


ممبئی(24نیوز)بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ بھی اداکار فہد مصطفیٰ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوگئی،سوشل میڈیا پروائرل ہو نے والی ویڈیو میں وہ فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نیہاککڑ نےاپنی آواز کےجادو سے نہ صرف انڈیا بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنی کامیابی کا لوہا منوایا،اس کے ساتھ اپنی نٹ کھٹ شرارتوں کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کامرکز بنی رہتی ہیں،نیہا ککڑ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں نیہا ککڑ فہد مصطفیٰ کے نجی ٹی وی پر آن ایئر ہونے والے شوکے ایک کلپ کی نقل اتارتی ہوئی نظر آرہی ہیں، نیہا ککڑ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے’’شرما گئی‘‘۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 27 لاکھ سے زائد بار دیکھااورہزاروں بار لائیک کیا جاچکا ہے۔