دلہن نے نکاح کے چند منٹ بعدطلاق لے لی،وجہ کیابنی ؟؟؟

دلہن نے نکاح کے چند منٹ بعدطلاق لے لی،وجہ کیابنی ؟؟؟


 کویت سٹی(24نیوز)کویت میں نئی نویلی دلہن نےدلہا سے نکاح کے چند منٹ بعد طلاق لے لی، طلاق لینے کی نوبت کیوں پیش آئی یقیناً آپ کو پڑھ کربھی تعجب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کویت  میں ازدواجی زندگی گزارنے کے لئے شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا چند منٹ میں ایک دوسرے سے دور ہوگیا،نوبیاہتا جوڑا چند منٹ بھی جڑ کرنہ رہ سکا، دلہے کی جانب سےغیر دانستہ طور پر دلہن کو ’بےوقوف‘ کہنا اتنا مہنگا پڑا کہ شادی کا بندھن 24 گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکا،عروسی لباس زیب تن کیے دلہن اپنے شریک حیات کے ساتھ میرج کورٹ جارہی تھی تو اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور تھوڑی سی لڑکھڑا گئی۔

جب کہ دلہے نے اسے سنبھالنے یا سہارا دینے کی بجائے ’اسٹوپڈ‘ کہہ دیا،  دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی جانب سے یہ رویہ انتہائی ناگوار گزرا اور تھوڑی دیر بعد ہی میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے والی دلہن نے طلاق کی درخواست دائر کرکے علیحدگی اختیار کرلی۔

چند منٹ بعد ہونے والی اس طلاق کو  ملکی سطح پر سب سے کم دورانیے والی شادی قرار دیا جارہا ہے اور اس معاملے پر ٹوئٹر صارفین نے حیرانی کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے ۔