" پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر ہے"



اسلام آباد(24نیوز)آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان نےہرفورم پرمسئلہ کشمیرسےمتعلق آوازبلندکی،کشمیرکازپرتمام سیاسی جماعتوں کومل کرکام کرناہوگا،انشاءاللہ میں کشمیر کو اپنی زندگی میں آزاد دیکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کوکبھی بھول نہیں سکتے، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر ہے اور یہ ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے، ہم کشمیر سے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا،بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کوسمجھنا چاہیے کہ کشمیر پر پاکستان کاموقف صرف حکومت کانہیں بلکہ پورے ملک اور عوام کا ہے۔

آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان آمریت کےدور میں پہنچا،ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے،کشمیریوں کی قربانیوں کوکبھی بھول نہیں سکتے،پاکستان نےہرفورم پرمسئلہ کشمیرسےمتعلق آوازبلندکی،کشمیرکازپرتمام سیاسی جماعتوں کومل کرکام کرناہوگا،انشاءاللہ میں کشمیر کو اپنی زندگی میں آزاد دیکھوں گا۔

سابق صدر کاکہناتھاکہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر پر بات ہوئی، بیظیر بھٹو نے راجیو گاندھی سے جب کشمیر کے معاملے پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ مجھ سے آج تک کبھی کسی نے اس پر بات ہی نہیں کی، انڈین آرمی کشمیریوں کو ذلیل وخوار کررہے ہیں، ہم کشمیرکو ہرگز نہیں چھوڑیں گے، میری نسل بھی اس کے حق میں بولے گی مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ساتھ ہیں۔