پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل، خواجہ برادران 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل، خواجہ برادران 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل


لاہور (24 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا، احتساب عدالت نے نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہےکہ میرے پروڈکشن آڈر کے معاملے پر وزیراعظم پرسنل ہوگئے۔ 

نیب کی جانب سے 7روز ہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرخواجہ برادران کوجج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیاگیا، نیب کےپراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نےبتایاکہ پیراگون سکینڈل میں مزید تفتیش جاری ہے، لہٰذا مزید15روز کا جسمانی ریمانڈ درکار ہےجبکہ خواجہ برادران کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام بینک ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ نیب کو فراہم کر چکے ہیں، نیب کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں، بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا جا رہا ہے خواجہ برادران کے وکیل نے استدعا کی نیب کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہوئےکہاکہ نیب کےسوالات کے جوابات پہلے دے چکے ہیں اور میرے پروڈکشن آڈر کے معاملے پر وزیر اعظم پرسنل ہو گئے ہیں اور سپیکر پر پریشر ڈال رہے ہیں۔ عدالت نے وکلاکےدلائل سننے کے بعد نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئےملزمان کو14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer