ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد (24 نیوز)اسلام آباد سمیت  پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، شیخوپورہ، پشاور، چارسدہ ، بٹگرام، مالاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے۔ زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش میں پاک افغان بارڈر تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer