کراچی، سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کی سہولت بند

کراچی، سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کی سہولت بند


کراچی(24 نیوز)  سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کی سہولت بند کر دی گئی، ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا مریضوں کو ویکسین اور ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو ادویات کی فراہم نہیں کی جا رہی۔

کراچی میں سرکاری اسپتالوں اور بی ایچ یو میں قائم 119 ہیپاٹائٹس سینٹر غیر فعال ہوگئے، ہیپاٹائٹس سینٹرز میں تمام مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولت ختم کردی گئی ہے جس کی بڑی وجہ ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ میں استعمال ہونے واالی کٹس کا نہ ہونا ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں مریضوں کیلئے ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین اور ہیپاٹائٹس سی کی ادویات موجود نہیں ہے۔

کراچی کے سول اسپتال میں گیارہ سو،لیاری جنرل اسپتال میں چار سو، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں تین سو سمیت سندھ کے ہزاروں مریض سہولیات کے فقدان کے باعث مہنگا علاج کرانے سے قاصر ہیں، ہیپاٹائٹس پروگرام نیو کراچی اسپتال کی انچارج ڈاکٹر شازیہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران کسی وجہ سے علاج رک جائے تو مریضوں کا علاج دوبارہ کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کسی بھی نوعیت کے آپریشن سے قبل مریض کا ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کیا جانا ضروری ہوتا ہے تاہم اسپتالوں میں ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی کٹس نہ ہونے کے باعث مریض پرائیویٹ لیبارٹری سے مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer