شادی ایک کروں گا یاچار؟ بلاول بھٹو نے خود بتادیا

شادی ایک کروں گا یاچار؟ بلاول بھٹو نے خود بتادیا


کراچی (24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےبڑا اعلان کردیا ، کہتے ہیں آئین پر ہر صورت میں آنچ آنے نہیں دوں گا، سڑکوں پر آؤں گا،  مارچ کروں گا، شادی ایک کروں یا چار اس کا فیصلہ ہونا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی کیریئر میں پہلی بار کراچی پریس کلب آمد ہوئی جہاں انہیں پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دی گئی ، بلاول بھٹو زرداری نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر صورت 1973 کے آئین پر آنچ آنے نہیں دیں گے سڑکوں پر آئیں گے مارچ بھی کریں گے ہر فورم پر بھی جانے کے لئے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کو شیطان قرار دے دیا کہا پنڈی کے گٹر کے بارے میں پو چھو تو سوال کا جواب دوں گا اس شیطان کے بارے میں جواب نہیں دوں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے شادی کا بھی عندیہ دے دیا کہا شادی ایک کروں یا چار اس کا فیصلہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے پارلیمان کی مضبوطی کی بات کرتے ہوئے کہا جب دیگر اداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے تو پارلیمان کو مضبوط کیوں نہیں کیا جا رہا اور جو کام پارلیمنٹ کا ہے وہ کام دیگر ادارے کیوں کررہے ہیں؟